سب کچھ نوازشریف اور مریم کے اشارے پر ہورہا ہے: شیخ رشید لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کاکہنا ہےکہ ڈھائی سال میں ایاز صادق کو بولتے نہیں دیکھا اور اب سب کچھ نوازشریف اور مریم نواز کے اشارے پر ہورہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، ہم نے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے، اگر سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان میں ہیں لیکن سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے، ریاست سے لڑائی آپ کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشار اور خلفشار سے ایسا نہ ہو کہ سیاسی قوتوں کو نقصان اٹھانا پڑے، ریاست سے لڑائی کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ وزیر ریلوے کاکہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ نوازشریف نے ایازصادق کو کیوں میدان میں اتارا، ڈھائی سال میں ایاز صادق کو بولتے نہیں دیکھا، اب سب کچھ نوازشریف اور مریم نواز کے اشارے پر ہورہا ہے، ایاز صادق کے بیان پر پاکستان کے دشمن شادیانے بجا رہے ہیں، ساری (ن) لیگ نہیں بول رہی بس وہی بول رہے ہیں جن کے خلاف نیب کےکیس ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف اور مریم نے جو بودیا ہے اس سے سیاست میں ان ک...
Posts
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے
- Get link
- X
- Other Apps
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔ وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کے ساحل سمندر پر موجود ہیں۔ سابق کپتان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایک مرتبہ پھر کراچی کی عوام سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کراچی کے ساحل پر کوڑے دان لگا دیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی سارا کوڑا کوڑے دان سے باہر پھینکا گیا ہے اور پھر سارے کہتے ہیں کہ کراچی بہت گندا ہے‘